سحر زدہ کر دینے والی خصوصیات کا حامل دنیا کا سب سے چھوٹا سمارٹ فون متعارف

لاہور (ویب ڈیسک) یہ اسمارٹ فون 2017ء میں متعارف کرائے گئے جیلی فون کا نیا ورژن ہے، یہ فون 3 انچ ڈسپلے، 2000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 8 اور 16 میگا پکسل کیمروں، اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر سے لیس ہے۔چینی کمپنی یونی نے دعویٰ کیا ہے کہ

اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔یہ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزش کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہو۔