ٹیسلا بمقابلہ ٹویوٹا : آٹو موبائل کی دنیا میں کس نے کسے شکست دے دی ؟ بڑے اپ سیٹ کی خبر

کراچی (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ آٹوموبائل کمپنی ٹیسلا ان کارپوریٹڈ نے ٹویوٹا کمپنی کو دنیا میں سب سے بہترین گاڑی بنانے والی کمپنی کے اعزاز سے محروم کر دیا ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے ، بدھ کو حصص کے کاروبار میں

ٹیسلا کے حصص کی کل مالیت 207.2ارب ڈالر ہو گئی جبکہ ٹویوٹا کے حصص کی مالیت 201.9ارب ڈالر رہی ۔ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے دس سال قبل کمپنی سنبھالنے کے وقت سے اب تک آٹو انڈسٹری کے کئی مروجہ قوانین اور روایات توڑ دی ہیں۔