نفسیاتی کیفیت ایکسپوز …!! ایسا کونسا کیمیکل ہے جن کی مددسے بلیاں چوہوں پر قابو پاتی ہیں؟

سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ بلیاں، چوہوں پر اپنے پیشاب میں موجود ایک خاص کیمیکل کی مدد سے قابو پاتی ہیں۔ پراگ میں ہونے والی سائنسی کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ جب چوہے کا کوئی بچہ بلی کے پیشاب کے سامنے ایکسپوز ہوتا ہے تو پھر وہ عمر بھر بلیوں کی بو سے چھٹکارا نہیں پاسکتا۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ بلی میں موجود خاص

کمپاوﺅنڈ سے چوہے پر نفسیاتی اثرات مرتب ہوتےمزید پڑھئیے ::جرمنی کے واکس ویگن آٹو موبائل مینو فیکچرنگ پلانٹ میں روبوٹ نے ایک شخص کو قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا نے واکس ویگن کے ترجمان ہیکو ہل وگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کی ہلاکت فرینکفرٹ سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع ایک پلانٹ میں واقع ہوئی۔ہل وگ نے بتایا کہ اسٹیشنری روبوٹ بنانے والی ٹیم میں شامل ایک 22 سالہ ٹھیکیدار کو روبوٹ نے جکڑ کر ایک دھاتی پلیٹ کے ساتھ مَسل دیا۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی اور اس سلسلے میں روبوٹ کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا جس کی پروگرامنگ، اسمبلی ( آٹو پارٹس جوڑنے ) کے عمل میں مختلف کاموں کو انجام دینے کے لحاظ سے کی گئی تھی۔ہل وگ کے مطابق یہ روبوٹ پلانٹ میں ایک مخصوص جگہ پر آٹو پارٹس کو پکڑنے اور انھیں جوڑنے کا کام کرتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اسی مقام پر ایک دوسرا ٹھیکیدار بھی موجود تھا، جو واقعے میں محفوظ رہا، تاہم انھوں نے مزید معلومات دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ابھی اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔مزید پڑھئیے ::سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے کہا ہے کہ وہ اس سائنسی فارمولے کو سمجھنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے یہ وضاحت کی جا سکے کہ لوگ آخر سوچتے کیسے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زوکربرگ نے ویب سائٹ صارفین کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے، اس دوران عالمی شہرت یافتہ ماہر طبیعات اسٹیفن ہاکنگ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے زیادہ دلچسپی انسانوں سے متعلق سوالات میں ہے اور وہ یہ جاننے کےلیے بڑا تجسس رکھتے ہیں کہ کیا سائنس کا کوئی ایسا بنیادی قانون موجود ہے جس کی مدد سے انسانوں کے سماجی رشتوں کی وضاحت کی جاسکے اور جو یہ سمجھنے میں مدد دے سکے کہ کوئی انسان کسی دوسرے انسان یا چیز کو کیوں اور کیسے اہمیت دیتا ہے۔فیس بک کے ایک صارف کی جانب سے جب مارک زوکربرگ سے خوشی کی تعریف پوچھی تو انہوں نے کہا کہ لوگ عام طور پر خوشی کو تفریح کے ساتھ ملا دیتے ہیں لیکن ان کے نزدیک وہ سب کچھ جس پر آپ کا یقین ہو، آپ وہ سب کچھ ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر کریں، جنہیں آپ چاہتے ہوں، یہی خوشی ہے۔