ان دنوں پاکستان میں کس کمپنی کا سمارٹ فون چھایا ہوا ہے ، کس کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ اور قیمت بے حد مناسب ہے ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) ہواوے وائی 9 پرائم 2019 کے مقابلے میں 200 فیصد پری آرڈر موصول، پوپ اپ کیمرے والے 64جی بی ورژن ہواوے وائی9پرائم کو پاکستانی صارفین میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ایک ہفتے کے دوران پری آرڈر مرحلے میں پاکستانی صارفین نے ثابت کیا ہے کہ ہواوے وائی 9پرائم 2019 اب بھی ان کا

پسندیدہ سمارٹ فون ہے ۔ ہواوے وائی 9پرائم 2019کے 64جی بی ورژن نے اپنے پیش روہواوے وائی 9پرائم 2019کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ پری آرڈر حاصل کیے ہیں۔ اس مقبولیت کے باوجود یہ سمارٹ فون اب پورے پاکستان میں صرف31 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ ہواوے پاکستان کے کنٹری منیجرسکاٹ ہوانگ نے کہا ہواوے کی وائی سیریزمزید عمدہ کارکردگی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔سمارٹ فون ہواوے وائی 9پرائم 2019 کے پیچھے 16میگا پکسل،8 میگا پکسل، 2میگا پکسل کا ٹرپل کیمرا ہے جبکہ 16 میگا پکسل کا پوپ اپ سیلفی کیمرا اضافہ شدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ دستیاب ہے۔