بریکنگ نیوز۔۔۔!!! آج رات سے وٹس ایپ بند، انتظامیہ نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج رات سے وٹس ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وٹس ایپ کو فنڈوز فون صارفین 31 دسمبر کے بعد استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ کو آئند ہ کچھ

مہینوں کے بعد چند اینڈرائڈ اور چند آئی فون ماڈلز کے لیے غیر فعال کر دیا جائیگا۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو کہ2.3.7 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر یکم فروری سے وٹس ایپ کو غیر فعال کر دیا جائیگا۔ ونڈوز فونز کے لیے وٹس ایپ کو 31 دسمبر کے بعد بند کر دیا جائیگا۔ وٹس ایپ نے ونڈوز فونز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر ضروری چیٹ ایکسپورٹ کر لیں تا کہ انھیں اپنی اس چیٹ سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔ دوسری جانب ملکیت واٹس ایپ جسے اس وقت صارفین کی بڑی تعداد استعمال کر رہی ہے، آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتے رہتے ہیں، رواں سال کے دوران متعدد فیچرز عوام کے لیے متعارف کرائے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے، اسی طرح آئندہ سال کے حوالے سے بھی واٹس ایپ نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں آئے دن نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، نئے سال کی آمد پر بھی واٹس ایپ میں کئی اہم فیچرز شامل کردیے جائیں گے۔واٹس ایپ میں ڈارک موڈ فیچر کا صارفین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ڈارک موڈ فیچر سے واٹس ایپ کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی جس سے صارف کے موبائل کی بیٹری محفوظ رہے گی۔ اس فیچر میں واٹس ایپ کا پس منظر سیاہ جبکہ لکھا ہوا مواد یعنی

ٹیکسٹ سفید ہوگا۔ماہرین کے مطابق واٹس ایب کا عام سفید ورژن صارفین کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے زیادہ روشنی خارج ہوتی ہے۔ سیاہ ورژن کم روشنی والا ہے جس سے آنکھوں کو کم نقصان پہنچے گا۔واٹس ایپ میں کچھ عرصہ قبل، بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اب اسی فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ٹائم کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد میسج خودبخود غائب ہوجائے گا۔اسے ڈس اپیئرنگ میسج کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ چیٹ میں جن میسجز پر نشان لگایا جائے گا، وہ مقرر کردہ وقت پر از خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔ اس کی مدت 1 گھنٹے سے لے کر ایک سال تک دی گئی ہے۔ مذکورہ میسج صارف کی منتخب کردہ مدت کے بعد غائب ہوجائے گا۔واٹس ایپ کا سب سے اہم فیچر اسے گوگل کے ریورس امیج سرچ سے منسلک کرنا ہے جس کے بعد بذریعہ واٹس ایپ جعلی خبروں کا پھیلاؤ اور دھوکہ دہی کا امکان کم ہوجائے گا۔ ریورس امیج سرچ کے ذریعے موصول ہونے والی تصاویر کو چیک کرنا آسان ہوتا ہے کہ آیا یہ اصلی تصویر ہے یا جعلی، اگر اصلی ہے تو کب اور کہاں کی ہے۔ گوگل کی اس سروس کی وجہ سے جعلی خبروں اور افواہوں کے پھیلنے میں کمی کی جاسکتی ہے۔اس آپشن سے ان لوگوں کی جعلسازی بھی سامنے آسکے گی جو دوسرے افراد کی تصویر کو اپنی ظاہر کرتے ہیں۔ واٹس ایپ انتظامیہ گوگل کی اس سروس کو براہ راست واٹس ایپ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ صارف جب چاہے باآسانی اسے استعمال کر سکے۔