9 کروڑ 30 لاکھ روپے قیمت والی کار متعارف ، مگر اسکی ایک خوبی آپ کو حیران کر ڈالے گی

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ روز قبل امریکا میں ایک اُڑن کار فروخت کےلیے پیش کی گئی جس کی تعارفی قیمت 6 لاکھ امریکی ڈالر اور جبکی پاکستانی 9 کروڑ 30 لاکھ روپےہے۔ اگرچہ یہ دنیا کی پہلی اُڑن کار تو نہیں مگر وہ پہلی کار ضرور ہے جو تجارتی پیمانے پر تیار کی جارہی ہے۔

اس اُڑن کار کو “پائنیئر پرسنل لینڈنگ وہیکل” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اُڑن کار جس کے تین پہیوں ہیں یہ کار ہالینڈ کے انجینئروں کی ایجاد ہے جس میں بطورِ خاص ایسی ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جو ثابت شدہ ہوں اور جنہیں استعمال کرنے کے بارے میں قوانین بھی واضح ہوں۔ زمین پر یہ کار کی طرح چلتی ہے جبکہ ضرورت کے تحت اسے صرف چند بٹن دبا کر ایک جائیرو کاپٹر یعنی ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ 6 اگر چہ لاکھ ڈالر کی رقم اگرچہ زیادہ لگتی ہے مگر تجرباتی اُڑن کاروں کے مقابلے یہ بہت کم ہےاور شاید اسی بناء پر اب تک اس کار کے70سے زائد آرڈز آچکے ہیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید سیکڑوں آرڈرز کیب متوقع کی جا سکتی ہے ۔ اگلے سال ’’پال وی لبرٹی اسپورٹ‘‘ کے نام سے اسی کار کا نسبتاً کم خرچ ماڈل پیش کرنے کا کمپنی نے ارادہ کیا ہے جس کی قیمت صرف 3 لاکھ 35 ہزار امریکی ڈالر جو کہ پاکستا نی تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ۔ اس اُڑن کار میں دو افراد کی گنجائش ہے جبکہ اس میں 230 ہارس پاور کا انجن نصب ہے۔ اتنے توانا ء انجن کے باوجود اس کا وزن صرف 1500 پاؤنڈ (600 کلوگرام) ہے جو ایک چھوٹی گاڑی کے وزن سے کچھ خاص مختلف نہیں۔ اسے ہلکا پھلکا اور مضبوط بنانے کےلیے اس میں کاربن فائبر، ٹیٹانیم اور المونیم استعمال کیے گئے ہیں۔ اُڑان بھرنے کےلیے اسے 540 فٹ لمبا رن وےکی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اُترنے (لینڈنگ) کےلیے صرف 100 فٹ طویل رن وے ہی اس کے لیے کافی ہے۔ اس کا ڈرائیونگ یا فلائنگ سسٹم کسی پاور بائیک جیسا ہے۔ ہوا میں اڑ جانے کے بعد اس کی ہیلی کاپٹر جیسی پنکھڑیاں کھل جاتی ہیں اور یہ اُڑتی ہوئی اپنی منزل کی سمت بڑھنے لگتی ہے۔ اگرچہ اس کی رفتار کی انتہا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ زمین پر دوڑتے ہوئے یہ صرف آٹھ سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ (96 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کی ایندھن کی ٹنکی بھی خاصی بڑی ہے جس میں 27 گیلن (102 لیٹر) جتنی گنجائش ہے۔ اس کی بدولت یہ 3500 میٹر کی بلندی پر رہتے ہوئے 500 کلومیٹر تک کا سفر کرسکتی ہے جبکہ زمین پر چلنے کی صورت میں یہ ایک مرتبہ ایندھن بھروا کر 1207 کلومیٹر دور تک پہنچ سکتی ہے۔ ان تمام خصوصیات کے باوجود پال وی کو ابھی پرواز کے 150 گھنٹے مکمل کرتے ہیں جس کے بعد اسے سخت آزمائشوں سے گزارا جائے گا، تب کہیں جاکر ’’یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی‘‘ کی طرف باضابطہ اجازت نامہ ملے گا اور یہ یورپ کے علاوہ امریکا میں بھی قانونی طور پر ’’اڑن کار‘‘ کی حیثیت سے تسلیم کرلی جائے گی۔