پاکستان میں وی آئی پیز کی حفاظت کے لیے استعمال ہونے والی بلٹ پروف گاڑیاں کس ملک سے پاکستان کو ملتی ہیں ؟ یہ کونسی کمپنی کس قیمت اور شرائط پر مہیا کرتی ہے ؟ ایک معلوماتی رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں گاڑیوں کو آرمرڈ پرسونل کیرئیر اور چمکتی ہوئی بلٹ پروف و بم پروف گاڑیاں اور بکتر بند پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) اور آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) کو سہولت مہیا کرتی ہے، جاپان کی تاریخ کی پہلی مکمل مربوط دفاعی نمائش DSEI ڈی ایس ای آئی جاپان 2019ء میں مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

جاپان اس نمائش میں پوری دنیا سے 250 سے زیادہ نمائش کنندہ موجود تھے، اس نمائش کو پانچ ہزار سے ذیادہ افراد نے دیکھا جبکہ پاکستان سے صرف ایک ہی ادارہ آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) اورجاپانی ہم منصب پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) نے مشترکہ طور پر نمائش میں حصہ لینے میں کامیاب رہے۔ دوران نمائش عالمی دفاعی صنعت سے وابستہ افراد نے جاپانی دفاعی مینوفیکچررز سے ملاقات کی، اور اس کے نتیجے میں جدید آلات اور سسٹمز کی خریداری کی حمایت اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دیئے جانے کے معاہدہ طے پائے جس سے جاپان اور دنیا کے مابین کاروبار کے نئے مواقع اور شراکت پیدا ہوں گے ۔ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر عابد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اپنی نوعیت کی بہت بڑی نمائش ہے۔ عابد حسین نے دنیا کے دفاعی نمائش کنندگان کے ساتھ مختلف ممالک کے سیکیورٹی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں روشن کاروباری امکانات کے بارے میں آگاہ کیاکہ دفاعی مصنوعات کے معاملے میں پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ دوسری طرف بکتر بند وہیکل پاکستان کے ڈائریکٹر سلیم گوڈیل نے کہا کہ انہوں نے نمائش میں مختلف شرکاء سے ملاقات کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ پاکستان میں اطمینان بخش اور عالمی سطح کی آرمرڈ وہیکلز مہیا کر رہے ہیں۔ اورساتھ ساتھ نمائش میں پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کو بھی پاکستان میں متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ دونوں نمائش کنندگان پاک جاپان بزنس کونسل (پی جے بی سی) اور آرمرڈ وہیکل پاکستان (اے آر پی) نے مزید بتایا کہ وہ اس قسم کی نمائشوں اور ایونٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ اس سے پاکستان کی تاجر برادری کو جاپان اور دنیا بھر میں مینوفیکچررز کے قریب آنے کا مواقع میسر آئیں گے اور ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔