یوٹیوب نے اپنا تصدیقی نشان کیوں تبدیل کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

نیویارک(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بہت سی کمپنیوں نے آفیشل اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے ایک پیمانہ رکھا ہوا ہے، جیسے گوگل، فیس بک، اور ٹوئٹر معروف شخصیات کے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے نیلے رنگ کے نشان کا استعمال کرتا ہے جو کہ اکاؤنٹ کے سامنے نظر آتا ہے۔ویڈیوز شیرئنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنا تصدیق

کا نشان تبدیل کرکے یہ بات واضح کی ہے کہ لوگ تصدیق کے نشان کو کسی قسم کا انعام یا اچھے مواد کی تصدیق نہ سمجھیں بلکہ یہ نشان صرف معروف شخصیات کے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے ہے۔یوٹیوب نے گزشتہ روز کمیونیٹی فورم پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں یوٹیوب نے تصدیق کے نشان کا نیا ڈیزائن شیئر کیا جو گرے رنگ کا ہوگا۔نئے تصدیق کے نشان کو متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ تصدیق کے نشان کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔تصدیق کا یہ نیا ڈیزائن اکتوبر کے اختتام تک نظر آئے گا جب کہ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ تصدیق کے نشان کے حوالے سے کافی غلط رائے رکھتے ہیں اور اسے شناخت کی تصدیق نہیں سمجھتے، یہی وجہ ہے یوٹیوب کا تصدیق کا نیا نشان آفیشل اکاؤنٹ، معروف شخصیات، اور معروف برانڈ کی تصدیق کے لیے ہوگا۔نئے ڈیزائن میں آفیشل اکاؤنٹ، معروف شخصیات اور معروف برانڈ کے چینل کا نام گرے رنگ کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ نظر آئے گا۔دوسری جانب یوٹیوب نے تصدیق کے نشان کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ چینل کی تصدیق کے عمل کو بھی تبدیل کردیا ہے، جس میں اب یوٹیوب اس بات پر کسی چینل کو تصدیق نہیں کرے کا کہ صارف کے ایک لاکھ سسکرائبرز ہوں گے بلکہ اب صداقت اور معروف یا نمایاں شخصیت ہونے کی بنا پر چینل کو تصدیق کرے گا۔یوٹیوب نے اپنے صارفین کو نوٹس بھیجنا شروع کردیے ہیں جس میں یہ بات واضح ہے کہ جو بھی یوٹیوب کی تصدیق کی پالیسی پر پورا نہیں اُترے گا ان کا تصدیق کا نشان ہٹا دیا جائے گا۔یوٹیوب کے صارفین اس بات سے نا خوش ہیں کہ ان کے تصدیق کے نشان کو ہٹایا جارہا ہے۔