بریکنگ نیوز: بھارت کا چندریان کہاں گیا ؟ بالآخر پتہ چل ہی گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ چندریان خلائی جہاز کے چاند کی سطح پر اترنے کے مقام کا پتا لگا لیا گیا ہے۔ آئی ایس آر او چیف کیلاس آوادیو سیوان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لینڈر کے اترنے کے مقام کیا پتا چل گیا ہے تاہم ابھی تک اس سے رابطہ

بحال نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیسے ہی کوئی پیش رفت ہو گی وہ میڈیا کو بتائیں گے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہاں پر بیٹھے بھارتی وزیراعظم نریندی مودی سخت مایوسی کے عالم میں اُٹھ کر چلے گئے۔بھارت کے چندر یان ٹو مشن پر 900 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی خلائی مشن کے ڈائریکٹر کے سیوان نے گزشتہ روز بتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رُخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔ امریکہ کی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے بھارت کی اس کوشش کی تعریف کی ہے جبکہ پاکستان میں بھارت کو مزاق اور طنز کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارت کے چندریان مشن کی ناکامی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف ایک طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ ہے بالی وڈ فلم میں۔ انہوں نے کہا کہ مزید 100کروڑ خرچ کریں اور آپ چاند پر پہنچ جائیں گے، شدت پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں، اسی لیے آپ ناکام ہوئے۔ فواد چوہدری نے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت صرف ایک طریقے سے چاند پر جا سکتا ہے اور وہ ہے بالی وڈ فلم میں۔انہوں نے کہا کہ مزید 100کروڑ خرچ کریں اور آپ چاند پر پہنچ جائیں گے، شدت پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں، اسی لیے آپ ناکام ہوئے۔ آپ نے سائنس کی بجائے جاتشیوں اور پنڈتوں کا سہارا لیا اس لیے یہ ناکام ہوا۔ اب بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ چندریان خلائی جہاز کے چاند کی سطح پر اترنے کے مقام کا پتا لگا لیا گیا ہے.