واٹس ایپ صارفین کے کام کی خبر ۔۔۔گوگل نے واٹس ایپ صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کروا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ واٹس ایپ کے صارفین کیلئے کافی بہت مفید ثابت ہونے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل اس وقت ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے موبائل صارفین اپنی آواز میں

پیغام ریکارڈ کرا کر اسے ٹیکسٹ پیغام کے طور پر بھیج سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کی کامیابی سے تجرباتی آزمائش بھی کرلی گئی ہے۔اس نئے فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جو واٹس ایپ پر وائس پیغام نہیں بھیجنا چاہتے اور اپنی آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر گوگل نے کافی پہلے متعارف کرادیا تھا تاہم یہ واٹس ایپ پر دستیاب نہیں تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پہلے تھا کہ فیس بک میسنجر آپ اسی صورت میں استعمال کر سکتے تھے اگر آپ کے پاس فیس بک اکاﺅنٹ ہو، لیکن اب فیس بک نے یہ ضابطہ تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد آپ فیس بک میسنجر، فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔دی مرر کے مطابق میسنجر کو فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی سادہ ہے۔ آپ کو پلے سٹور میں جا کر فیس بک میسنجر کی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ اور انسٹال کرنی ہے۔انسٹال ہونے کے بعد جب آپ ایپلی کیشن کھولیں گے تو یہ سائن ان ہونے کے لیے آپ سے ای میل ایڈریس یا فون نمبر مانگے گی۔ آپ ای میل کی بجائے فون نمبر داخل کرکے سائن ان کر لیجیے۔ جب آپ فون نمبر داخل کریں گے تو ایپلی کیشن آپ سے پاس ورڈ اور آپ کا نام پوچھے گی اور آپ کو 6ہندسوں پر مشتمل سکیورٹی کوڈ آپ کے موبائل فون پر بھیج دے گی۔ وہ کوڈ داخل کرنے سے فیس بک میسنجر پر آپ کا اکاﺅنٹ بن جائے گا اور آپ اسے فیس بک اکاﺅنٹ کے بغیر واٹس ایپ میسنجر کی طرح بھی استعمال کر سکیں گے۔