لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے پریشان کن خبر: نوجوانوں کی رگ رگ میں بس چکی سوشل میڈیا ویب سائٹ پرپابندی لگا دی گئی

نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اچانک بڑی پابندی لگا دی گئی ہے ، فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں نظر آنے والے افراد خود کو نقصان پہنچارہے ہوں،، یہ فیصلہ ایک لڑکی کے خود کشی کر لینے کے بعد کیا گیا ہے ،
یہ پابندی اس 14 سالہ لڑکی کے والدین کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے باعث لگائی جارہی ہے جس نے 2017 میں خود کشی کرلی تھی،، انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسیری نے اپنے ایک بلاگ میں کہا کہ ان کیلئے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ بھی ضروری نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہم نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ ہم نے خود کو نقصان پہنچانے والے یا خود کشیوں پر مبنی مواد کے حوالے سے وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، ہمیں انسٹاگرام کو لوگوں کیلئے محفوظ تر بنانے کیلئے ابھی بہت سے اقدامات اٹھانے ہیں۔