معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، ایک انٹرویو میں صنم جنگ نے کہا کہ ویسے تو اپنی محبت کے اظہار کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں اور ان کی محبت کی تعریف ان کے شوہر قسام کے لیے بہت مختلف ہے۔
صنم نے کہا کہ جب ان کے شوہر گھر کی صفائی کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے رومانس ہوتا ہے، واضح رہے کہ صنم جنگ شادی کے بعد گزشتہ سال جولائی میں اپنے شوہر قسام جعفری اور بیٹی الایا جعفری کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔
Discussion about this post