پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل سے راولپنڈی میں میدان سجے گا، پی ایس ایل سیزن 9 میں اب تک 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوا، اب دوسرے مرحلے میں کراچی کے بعد راولپنڈی میں میلہ سجے گا،اب تک کھیلے جانے والے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، 8 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسرے جبکہ 6 پوائنٹس کیساتھ پشاور زلمی تیسری پوزیشن پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی تاہم اس لیے قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہیں۔
Discussion about this post