وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پانچویں کلاس کے طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کے پراجیکٹ کا حتمی پلان طلب کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفارمز کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں نان پرفارمنگ 13 ہزار سرکاری سکولوں میں آئندہ 3 ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے 13 ہزار نان پرفارمنگ سکولوں میں بہتری کے لئے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن سے رابطے کی ہدایت کی، لاہور ڈسٹرکٹ میں 136 نان پرفارمنگ سکولوں کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے پارٹنرشپ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سرکاری سکولوں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈونرز سے رابطے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ ایجوکیشنل این جی اوز سے پارٹنرشپ کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو سکول ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا، کوالٹی آف ٹیچنگ، ایویلیوایشن اور مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکولوں میں طلبہ کی گھوسٹ انرولمنٹ پر اظہار تشویش کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری لازمی ہونی چاہئے، ٹیچرز ریشنلائزیشن کا عمل 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری ، وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری نے اجلاس میں شرکت کی۔
Discussion about this post