پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور ایم این اے سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا صدر منتخب کرلیا گیا، پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں ہوا، یہ اجلاس سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے طلب کیا تھا، پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے،کانگریس اجلاس میں 64 میں سے 54 ممبران نے شرکت کی، پی ایچ ایف کانگریس اجلاس میں متفقہ طور پر شہلا رضا کو صدر منتخب کیا گیا، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔
ان کے علاوہ شجاع اقبال پاشا کو سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا گیا ہے، شہلا رضا اس قبل پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے تھیں، خیال رہے کہ ہاکی فیڈریشن کے دوسرےگروپ کا اجلاس رانا مجاہد کی سربراہی میں جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گا۔
Discussion about this post