شیخ رشید کا خاتون اینکر سے سوال، سعدیہ افضال مسکرا دیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید پاکستانی سیاست کا وہ نام ہیں جو اپنے دلچسپ تبصروں اور تقریروں کی وجہ سے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں، پنڈی بوائے کی پیش گوئیاں بھی کافی تقویت پاتی ہیں، تاہم نجی ٹی وہ چینل کی اینکر پرسن سعدیہ افضال نے لائیو پروگرام میں جب شیخ

صاحب سے سوال پوچھا تو آگے سے انہوں نے بھی سعدیہ افضال سے سوال پوچھ لیا، جس کا جواب دینے سے پہلے خاتون اینکر پرسن مسکرانے پر مجبور ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر سعدیہ افضال اپنا پروگرام کر رہی تھیں جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید مہمان خصوصی تھے۔ دوران گفتگو سعدیہ افضال کی جانب سے شیخ رشید سے سوال پوچھا گیا کہ ’’ پچھلے دنوں ڈالر کی قیمت بڑھی تو یہ خبریں گردش کرنا شروع ہوئیں کہ وزیراعظم کی موجودگی میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسد عمر نے استعفے کی پیشکش کردی،اس حوالے سے دو بیانات سامنے آئے ہیں، آپ اس تمام معاملے میں کس کو ذمہ دار سمجھتے ہیں؟ ‘‘ سعدیہ افضال کا سوال سنتے ہی شیخ رشید بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے خاتون اینکر سے کہا کہ ’’ اگر میں آپ سے کوئی سوال پوچھوں تو آپ برا تو نہیں منائیں گی؟ ‘‘ جس پر سعدیہ افضال نے جواب دیا کہ ’’نہیں نہیں سر! آپ پوچھیئے ‘‘
سعدیہ افضال کی بات سنتے ہی شیخ رشید نے کہا کہ ’’ آپ خود وزیر اعظم کے انٹر ویو کے لیے گئی تھیں، آپ نے ان سے کیوں نہیں بوچھا؟‘‘ شیخ رشید کی بات سن کر سعدیہ افضال پہلے تو ہنسیں اور پھر کہنے لگیں کہ ’’ میں نے یہ سوال وزیر اعظم سے پوچھا تھا لیکن انہوں نے بھی جواب دیا کہ مجھے معلوم نہیں ‘‘