پیسوں کیلئے سعودی عرب سے بات کی ہے لیکن ۔ ۔ ۔ بالاآخر پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے پر جہاں اپوزیشن کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے ، وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے جذبات کا کھل کراظہار کررہے ہیں لیکن اب پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے پیچھے چھپی وجہ وزیراطلاعات فواد چوہدری سامنے لے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے انکشاف کیاکہ ہم نے بات کی ہے ، سعودی عرب اور یو اے ای پیسے دینے کوتیار بھی تھے، لیکن جن شرائط پر پیسے مل رہے تھے ہم نہیں لے سکتے تھے۔ہم نے اپنے اسٹریٹجک اور اکنامک انٹرسٹس کو دیکھا، دونوں کو ساتھ لے کر چلنا تھااور وہ شرائط ماننے سے کی بجائے نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ورنہ جانے کا کوئی شوق نہیں۔انہوں نے بتایاکہ دنیا مطلب کی ہے، کوئی ملک ایک دوسرے پر احسان نہیں کرے گا۔