غیرملکی حسینہ پاکستانی شہری کی محبت میں سات سمندر پار کھنچی چلی آئی، کس ملک کی شہری ہے؟ آپ بھی مبارکباد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)عشق نہ پچھےذاتاں، یہ محاورا کئی عشق کہانیوں میں سچ ثابت ہوا لیکن اس کی تازہ مثال اوکاڑہ میں سامنے آئی جہاں تھائی لینڈ کی خاتون سات سمندر پار پاکستانی شہری کی محبت میں دیوانی ہوکر پہنچ گئی ، جوڑے کی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر رابطہ ہواتھا جو بعدازاںدوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی محمد اعظم اور تھائی لڑکی دوسالہ دوستی کے بعدبالآخردونوں شادی کے حسین بندھن میں بند گئے۔ محمد اعظم رنگ ساز کا کام کرتا ہے اور فارغ وقت میں فیس بک کا استعمال کرتا تھا ،اسی اثنا میں اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہو گئی جس کا نام بعد میں سونگ میونسن معلوم ہوا جو تھائی لینڈ کی رہنے والی تھے۔
تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ پہنچی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے،دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کر لیا۔
دولہا اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہےکہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔