پاک فوج نے ایسا میزائل چلا دیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے پاکستان کاغوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل13سو کلومیٹر فاصلے تک روایتی ،جوہری وارہیڈ لے جاسکتا ہے، تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنیکل تیاری تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے یہ تجربہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق میزائل 1300کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتاہے۔ میزائل تجربےسےپاکستان کی دفاعی صلاحیت مزیدمضبوط ہوگئی ہے۔ کامیاب تجربے پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاک فوج کو مبارکباد بھی پیش کی۔ آئی ایس پی آر جت مطابق چیئرمین نیسکام، چیئرمین کے آر ایل ، دوسرے سینیرافسران، سائنسدان ، انجینیرز موجود تھے۔کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک فورسزکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمدہلال حسین کاتجربےکامعائنہ کیا۔