’بنگلہ دیش اوربھارت میں ہم سے زیادہ کرپشن ہے،مگروہ ہم سے آگے کیسے نکلے؟‘احسن اقبال نے عمران خان سے یہ سوال پوچھاتو صابرشاکرنے شاندار جواب دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاہے کہ 22سال سے کہہ رہاتھاکہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے، اب کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی کو این آراوملے گا۔
عمران خان کا یہ جملہ سامنے آیا اور سابق وزیرداخلہ اورلیگی رہنما احسن اقبال سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے کہاکہ ’کرپشن سے بھی بڑامسئلہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کاعدم تسلسل ہے ، بنگلہ دیش اور بھارت میں ہم سے زیادہ کرپشن ہے ، مگروہ ہم سے آگے کیسے نکلے؟


p style=”text-align: right;”>
اس سوال پر معروف صحافی صابرشاکر سے بھی نہ رہاگیااور لیگی رہنماءکو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ’عدم استحکام بھی کرپشن کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔گ±ڈ گورننس ہو تو کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ ایڈونچر کرے۔ بھارت اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرپشن میں نہ کریں پروفیسر صاحب‘۔