شاہ محمود قریشی کا صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ، شاندار بات کہہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ اقوام عالم کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ

مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک واضح اور دوٹوک موقف رکھتا ہے، اقوام عالم کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔جس پربیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے کل امریکاروانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ بھارتی ہم منصب ششما سوراج کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظم اوپیک کو دھمکی دے ڈالی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتا ہے اور اس کے بغیر یہ ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔اوپیک کا اجلاس رواں ہفتے کے آخر میں الجزائر میں منعقد ہوگا۔اوپیک اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘وہ (اوپیک ممالک) ہمارے بغیر زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے اور اس کے باوجود وہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔’دوسری جانب جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 78 اعشاریہ 75 ڈالر فی بیرل رہیں۔(ز،ط)