You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سالگرہ بنی سادگی کی مثال :تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سالگرہ بنی سادگی کی مثال :تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

یر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سالگرہ بنی سادگی کی مثال :تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

کراچی(ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بارے میں ایک بات تو ماننا پڑے گی کہ وہ زندہ دل انسان ہیں اور آئے روز کوئی انوکھے کام انجام دیتے ہیں اور اب ان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں بینظیر بھٹو شہید کو کس نے اور کیوں قتل کروایا؟ مفصل رپورٹ ۔۔۔۔۔قسط دوئم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تصویر میں ایک عام سی شال اوڑھے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں شاہد خاقان عباسی کی سادگی کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی کی جارہی ہےشاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد رواں سال یکم اگست کو انہوں نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا۔شاہد خاقان عباسی کا سیاسی کیرئیر 30 سال پر مشتمل ہے اور وہ اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی سے حاصل کی اور لارنس کالج مری سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی اور اسی شعبے سے اپنے کیرئیر کا سفر شروع کیا۔شاہد خاقان عباسی نے 1985 میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے امریکا میں مختلف پوزیشن پر کام کیا اور سعودی عرب میں بھی آئل اینڈ گیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیں۔شاہد خاقان عباسی نے 1988 میں والد کے انتقال کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور اسی سال مری کے حلقہ این اے 50 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1990 کے انتخاب میں انہوں نے عوامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع بنے

یہ بھی پڑھیں بڑا سیاسی دھماکہ : آصف زرداری نے نواز شریف پر ایک اور بجلی گرا دی

جس کے بعد 1993 کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر این اے 50 سے ہیتیسری مرتبہ کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔1997 کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پی آئی اے کے چیرمین بھی رہے جب کہ مشرف دور حکومت میں 2 سال جیل میں رہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 2001 میں بری کیا۔2002 کے عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن 2008 کے الیکشن میں وہ پانچویں مرتبہ کامیاب ہوئے اور مخلوط حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وفاقی وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم خدمات انجام دیں اور اس دوران انہوں نے ملک میں گیس کی قلت دور کرنے کے لیے ایل این جی بھی متعارف کرائی۔نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے مالک بھی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی ایسی دلکش سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں ۔اور انہوں نے کئی دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن 2018 سے قبل مولانا فضل الرحمٰن (ن) لیگ کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئے ، حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی


Top