میری دعا ہے اب پنجاب والے ۔۔۔۔۔تہمینہ درانی نے پنجاب کے عوام کو انوکھی دعا دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چند دن میں پنجاب ایک عمدہ ترین لیڈر سے محروم ہو جائے گا میری دعا ہے کہ آپ ان جیساکوئی اور لیڈرڈھونڈ لیں۔ وہ آدمی جس نے کبھی آرام نہ کیا ہو۔ کبھی چھٹی نہ لی ہو۔وہ آدمی جو صرف تین گھنٹے سوتاہے۔ ان جذبات کا اظہار پنجاب کے

سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اتوارکو اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ گوکہ انہوں نے اپنے پیغام میں میاں شہباز شریف کا نہیں لیا تاہم ظاہر ہے کہ تہمینہ درانی نے اپنے ان جذبات کا اظہار اپنے شوہر شہباز شریف کے بارے میں ہی کیا ہے جو اب پنجاب کی بجائے قومی اسمبلی کے ایوان میں وفاق کی سیاست کریں گے۔ تہمینہ درانی نے اپنے پیغام میں اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوم کی خدمت کرنے کے لیے ایسا شخص زندگی میں ایک بار ہی پیداہوتاہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نواز کھوکھر نے دعوی کیا ہے کہ خورشید شاہ کو بھاری اکثریت سے سپیکر قومی ا سمبلی منتخب کرالیں گے ،اپوزیشن جماعتوں اور دیگر آزاد امید واروں سے رابطہ جاری ہیں ،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرینگے ،کوئی شنوائی نہ ہوئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن الائنس نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے خورشید شاہ کے نام پر اتفاق کیا ہے ،امید ہے تمام

اپوزیشن جماعتیں خورشید شاہ کو سپورٹ کریں گی ، انہوں نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزا دامید واروں سے پیپلزپارٹی نے رابطہ کر کے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹ مانگا ہے جس کے لئے انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں الیکشن 2018میں مبینہ دھاندلی پر 13اگست کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی احتجابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔پیر 13اگست کو قومی اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس میں دھاندلی کیخلاف شدید احتجاج کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ،ہر مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے ،مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ اندر اور باہر شدید احتجاج کرینگے اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ فی الحال تحریک انصاف کیساتھ اتحاد ممکن نہیں ہے کیونکہ حالات ایسے اتحاد کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔(ز،ط)
یہ بھی پڑھیں :شاباش عمران خان : تم واقعی شرم اور غیرت والے ہو، 5 مربع زمین پر پھیلے ، 70 کروڑ ماہانہ اخراجات والے وزیراعظم ہاؤس میں تو کوئی بے شرم ہی رہ سکتا ہے ۔۔۔۔حسن نثار کی ایک سنہری الفاظ میں لکھے جانے کے قابل تحریر ملاحظہ کیجیے