You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات ، تحریک انصاف نے شاندار حکمت عملی کا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز: چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات ، تحریک انصاف نے شاندار حکمت عملی کا اعلان کردیا

لاہور( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دیاجائے گا،سابقہ حکومت کی راتوں رات نافذ ہونے والی پالیسیاں معیشت کی ترقی کی بجائے اس کیلئے مشکلات کا باعث بنتی رہی ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس با صلاحیت لوگوں کی ٹیم موجود ہے اورانشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو انتہائی قلیل عرصے میں درست سمت میں گامزن کردیا جائے گا ۔ہمارا فوکس معیشت کواستحکا م دینا ہے اور اس کیلئے ملک کو قرضوں سے نجات دلا کرمضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہوں گی ۔ملک میں کنسٹرکشن سمیت بہت سے ایسے شعبے ہیں جنہیں ترقی دینے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے کئی صنعتیں ترقی کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹیکسز کی شرح کو مزید بڑھانے کی بجائے اس میں کمی کرے گی ، پہلے سے ٹیکس دینے والوں کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے انہیں اعتماددیں گے اور نئے لوگوں کو اس دائرہ کار میں لائیں گے ۔ دوہرے ٹیکسز کی وجہ سے ہر طبقہ شدید مشکلات کاشکار ہے اور ہم مرحلہ وار اور بتدریج اسے بہتر کریں گے جس سے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن کے موجودہ نظام میں اربوں روپے چور راستے سے لوگوں کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ، ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دے کر اس پر قابو پایا جائے گا۔ پی ٹی آئی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے لئے جامع منصوبہ رکھتی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چور دروازے بند کرنے کیلئے ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کو فروغ دیاجائے گا۔(ش،ز،خ)


Top