You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعظم عمران خان کے لئے 6 مفت مشورے جو ان کے سارے کام آسان کر دیں گے ۔۔۔۔صف اول کے صحافی کی ایک شاندار تحریر ملاحظہ کریں

وزیر اعظم عمران خان کے لئے 6 مفت مشورے جو ان کے سارے کام آسان کر دیں گے ۔۔۔۔صف اول کے صحافی کی ایک شاندار تحریر ملاحظہ کریں

لاہور( ویب ڈیسک ) میری الیکشن کمیشن سے ھاتھ جوڑ کر استدعا ہے وہ قوم کے اعصاب سے نہ کھیلے بے شک وہ الیکشن ڈے کی طرح سوتی رہے لیکن پی ٹی آئی اور سیاسی جماعتوں میں وزارت عظمٰی سپیکر شپ کیلئے ” نک ٹونک” مقابلہ چل رہا ہے ایسے وقت میں 32 حلقوں کا رزلٹ روکنا

نامور تجزیہ کارایثار رانا اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔ ایک خوفناک اقدام ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے میں یقین دلاتا ہو ں عمران خان ہی وزیراعظم پاکستان ہو نگے ،اور جیسے ہی وہ حلف اٹھائیں گے ان کے سامنے معاشی سیاسی و اقتصادی اور بین الاقوامی مسائل ناگ بن کر کھڑے ہو جائیں گے ان مسائل کے علاوہ بھی کچھ خفیہ اور نہ نظر آنے والے مخالف بھی ان کےگرد جال بن دیں گے ، اس سلسلے میں ان کیلئے چند مفت مشورے ہیں نمبر ایک خوشامدیوں سے بچپن جوانہیں فوری طور پر قائد اعظم ثانی ، مہا تیر محمد اور کچھ اردگان سے بڑا لیڈر ثابت کریں گے نمبر دوعوام اور عمران کے درمیان دیوار ببنے والوں سے بچیں یہ عناصر انہیں کبھی اصل صورتحال کا علم نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ہمیشہ سب اچھے کی رپورٹ دیں گے نمبر تین اقتصادی ماہرین کی ایک عظیم فوج عمران کو قومی اداروں کو بند کرنے یا غیروں کے ہاتھ بیچنے کا مشورہ دیں گے یہی عناصر ماضی میں اسی طرح کی پالیسیاں بنوا کر قومی اداروں کی بیڑہ غرق کر چکے ہیں ۔ مشورہ نمبر چار عناصر عمران خان کو ثابت کر دیں گے کہ ان کے مخالف سیاسی رہنماء

نواز شریف ، شہباز شریف ، زرداری اپنی اپنی سیاسی زندگی پوری کر چکے ہیں اور اب صرف عمران ہی عمران ہے ، انہیں اس غلط فہمی سے نکل کر دوسروں کو تسلیم کرنا ہو گا نمبر پانچ آپ الیکشن جیت چکے “الیکٹیبلز ” وہ کردار ادا نہیں کر سکے اب اگلے الیکشن کیلئے اپنے نظریاتی ساتھیوں کو یاد کریں انہیں ان کا حق دیں ، نمبر چھ غریبوں کی بہتری وہی کر سکتے ہیں جو غریبوں میں رہتے ہوئے غریبوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوں ، یخ بستہ کمروں اور سوسو کنال کی کو ٹھیوں والے اس خوبی سے عاری ہیں ، پالیسیاں بناتے ہوئے سٹیک ہولڈر ز کی براہ راست سنیں ،آخری مشورہ میں یہ تو نہیں کہتاکہ آپ حضرت عمر ؓ کی طرح بھیس بدل کر عوام میں پھریں لیکن اتنا اہتمام ضرور کریں کہ آپ خود براہ راست عوام کی حالت کا مشاہدہ کرتے رہیں ۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا


Top