لاہور کے ایک نجی کالج کے باتھ روم سے 22 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ۔۔۔۔ متوفی کے قریب سے کیا چیز برآمد ہو گئی ؟ جان کر انتظامیہ بھی ہکا بکا رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )گارڈن ٹاؤن نجی کالج کے باتھ روم سے 22 سالہ طالب علم کی نعش برآمد۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت نشے زیادہ مقدار میں لینے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش کو مزید کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ،
سبزہ زار کا رہائشی شاہ زیب گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں نجی کالج میں فورتھ ائیر کا طالب علم تھا ، گزشتہ روز وہ واش روم گیا ، کافی دیر تک باہر نہ آنے پر اسکے دوستوں اور ساتھی طالب علموں نے کالج انتظامیہ کو بلالیا۔ کالج انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے دروازے کی کنڈی توڑ کر دیکھا تو شاہ زیب باتھ روم میں مردہ حالت میں پڑا تھا، اطلاع ملنے پر فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نعش کے قرب سے نشے کا انجکشن ملا ،نوجوان کی ہلاکت نشے کی مقدار زیادہ لینے سے ہوئی،تھا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ ئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان فورتھ ائیر کا طالب علم تھا اور تھا۔(س)
یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا
یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا