You are here
Home > پا کستا ن > میں تحریک انصاف کو چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا اگر ۔۔۔۔۔ اسد عمر نے ایسا اعلان کر دیا کہ قوم جمہوریت اور سیاست کے اصل ر خ سے آشنا ہو گئی

میں تحریک انصاف کو چھوڑ کر گھر چلا جاؤں گا اگر ۔۔۔۔۔ اسد عمر نے ایسا اعلان کر دیا کہ قوم جمہوریت اور سیاست کے اصل ر خ سے آشنا ہو گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اورممکنہ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا تووہ گھر جانا پسندکریں گے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کوگزشتہ 3 ماہ سے ماہانہ 2 ارب ڈالرکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ وڈیوکانفرنس میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں ،

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ تمام تر تنازعات کے حل سے پاکستانی معیشت میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے تاہم انہوں نے اس تاثرکو رد کیاکہ سیاسی حکومت افغانستان سے متعلق فیصلے میں خود مختار نہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ واشنگٹن نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کیلیے آمادگی کا اظہارکیا جس میں افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا شامل ہے۔ 5 سال قبل جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی تھی تب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سالانہ تھا لیکن 12 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور خسارہ ماہانہ کی بنیادوں پر ہو رہا ہے۔سیاسی حکومتوں نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے یہ کہا کہ امریکا، افغانستان یا بھارت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے باعث ہمیں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ عمران خان اپنے فیصلے پر کام کریں گے، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم یہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماراکوئی کنٹرول نہیں ہے اوراگر عمران خان کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا تووہ گھر جانا پسندکریں گے۔اسد عمر نے تسلیم کیا کہ فوج، پاکستان کا مضبوط ترین ادارہ ہے جس نے اپنے دائرکارکو سول اداروں تک وسعت دی، حکومت کو اس خوبی کا بہترین فائدہ اٹھانا چاہیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے،

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]

اپنی انتخابی مہم میں افغانستان سے فوجیوںکو واپس بلانے کا وعدہ کیا لیکن امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ایسا نہ کرنے پر آمادہ کیا۔اسد عمر نے واضح کیا کہ دنیا اورخاص طور پرامریکاکے ساتھ تعلقات کا انحصار افغانستان کے معاملات پر ہے۔ یہ پاکستان کے لیے کلیدی مسئلہ ہے جس کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات قائم کرے گی اور امریکا کیساتھ نئے خطوط پرتعلقات کوپروان چڑھائے گی۔(س)

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص اٹھے گا جو لوگوں کی رائے اور قسمت اپنے ہاتھ میں لے گا ۔۔۔۔ پاک آرمی سمیت دنیا کی زیادہ تر افواج کے نصاب میں شا مل ایک کتاب میں کی گئی پیشگوئی کا عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ پاک فوج کے ایک اعلیٰ ریٹائرڈ افسر کا شاندار انکشاف

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]


Top