You are here
Home > پا کستا ن > حکومت پنجاب نے شناخت دینے کے اعلان کے بعد خواجہ سراؤں کو ایک اور دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی

حکومت پنجاب نے شناخت دینے کے اعلان کے بعد خواجہ سراؤں کو ایک اور دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی

ملتان(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کا خواجہ سراؤں کی تعلیم کیلئے اہم اقدام،خواجہ سراؤں کی تعلیمی اداروں میں داخلہ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ٹرانس جینڈر پرسنز(پروٹیکشن آف رائٹس)،

ایکٹ 2018 کے تحت ٹرانس جینڈر بچوں کو سکولوں میں مساوی حقوق حاصل ہوں گے اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلے کو بھی یقینی بنایا جائے جس سے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا اور انرولمنٹ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ سکولوں میں داخلہ کے وقت جنس کے کالم میں خواجہ سرا کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں کی فراہمی کے مواقع کے بعد مساوی تعلیم کا حق معاشرے کے بے توقیر خواجہ سراوں کو معاشرے میں باعزت مقام دے سکتا ہے۔ شاید حقیقی تبدیلی کا یہی نکتہ آغازہو۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنےکہاہے کہ مجھے اپنے بہن بھائیوں کی طرح خواجہ سراؤں سے بھی پیاراورمحبت ہے،میں خواجہ سرائوں کویقین دلاتاہوں کہ عدالت ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی ، وہ جمعرات کویہاں خواجہ سراؤں کے حقوق اور فلاح و بہبودکے موضوع پرمنعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف جسٹس نے کہا خواجہ سرا بھی ہمارے بھائی بہنیں ہیں ان کی محرومی اللہ کی طرف سے ہے مگرافسوس ہمارا رویہ ان کے ساتھ مناسب نہیں ہوتا جس سے ان کی محرومی بڑھ جاتی ہے، انہوں نے کہا،

خواجہ سرا جب پیدا ہو جاتے ہیں تو اپنے گھر سے دور کر دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ذریعہ معاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کے مکمل تحفظ کے ساتھ خواجہ سراؤں کے احترام کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائیں گے۔ (س)

یہ بھی پڑھیں: بس چند دنوں کی بات ہے پھر لندن فلیٹس کی چابی حکومت پاکستان کے پاس ہو گی اور انہیں بیچ کر حاصل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا جائے گا ۔۔۔۔یہ دعویٰ ٹرک کی بتی کے سوا کچھ بھی نہیں کیونکہ ۔۔۔۔۔نامور کالم نگار نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص اٹھے گا جو لوگوں کی رائے اور قسمت اپنے ہاتھ میں لے گا ۔۔۔۔ پاک آرمی سمیت دنیا کی زیادہ تر افواج کے نصاب میں شا مل ایک کتاب میں کی گئی پیشگوئی کا عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ پاک فوج کے ایک اعلیٰ ریٹائرڈ افسر کا شاندار انکشاف

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

[wpna_ad placement_id=”333645507096937_333645520430269″]


Top