You are here
Home > پا کستا ن > حدیبیہ پیپرز ملز کیس : تمام قیاس آرئیاں ختم ، سپریم کورٹ سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

حدیبیہ پیپرز ملز کیس : تمام قیاس آرئیاں ختم ، سپریم کورٹ سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

حدیبیہ پیپرز ملز کیس : تمام قیاس آرئیاں ختم ، سپریم کورٹ سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت آج تیسرے روز بھی ہوگی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیب کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کھولنے کے حوالے سے دلائل دیے جائیں گے۔گزشتہ روز عدالت نے سوال اٹھایا تھا کہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان نکال دیں تو اس کیس میں نیا کیا ہے جب کہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، جرم بتائیں، صرف بیانات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ میں بادی النظر کا لفظ استعمال نہ کریں سیدھا مو¿قف اپنائیں۔


Top