تحریک انصاف میں ایک اور شاندار شمولیت : سابق وزیرا عظم کی صاحبزادی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان انتخابات سے چند روز قبل بہت بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بڑی بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ

اب بھی جاری ہے۔بدھ کے روز بھی عمران خان انتخابات سے چند روز قبل بہت بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے الگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر انہوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ امکان ہے کہ محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو کو تحریک انصاف میں ایک اہم عہدے سے نواز دیا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اجمل وزیر خان اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بڑی بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔بدھ کے روز بھی عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر نائب صدر اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر نائب صدر اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی۔ (ش۔ز۔م)