ایون فیلڈ کیس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل حکام سے ایسی چیز دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا کہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف ، مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قید کی تیسری رات گزار دی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے معمول کے مطابق ناشتہ کیا۔مریم نواز نےعلی الصبح جیل میں دیگر خواتین قیدی اور بچوں سے ملاقات کی تو نواز شریف نے اڈیالہ جیل کے

مختلف سیلز دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو جیل میں روٹی پلانٹ اور کچن دکھایا گیا۔ جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو اڈیالہ جیل پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ نواز شریف نے جیل میں قیدیوں کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔نواز شریف جیل میں قید اپنے داماد کیپٹن صفدر سے بھی ملے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں آج مشقتی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے انکا استقبال کیا۔ جنید صفدر نانا ، والدہ اور والد سے ملاقات کیلئے بھی جائیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل کا کھانا راس نہ آیا اور وہ معدہ کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز معدہ کے مرض میں مبتلا ہو گئیں جبکہ جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آج صرف چائے پی اور فروٹ کھایا ۔اڈیالہ جیل میں چہل قدمی کی ۔ڈاکٹرز کے مطابق مریم نواز کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ،مریم نواز نے رات خواتین کی بیرک میں گزاری جبکہ نوازشریف جیل کی بی کیٹیگری میں رہے۔خیال رہے کہ گزشتہ

دنوں مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے نیب حکام نے گرفتار کرلیاتھا جن کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت سنائی تھی جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال اور ان کے والد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی تھیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور:انتخابات کے قریب آتے ہیں سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی ہے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور مریمنواز کے بیٹے جنید صفدر آج لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کے صاحبزادے اور میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے مشکل گھڑی میں اپنے نانا،والد اور والدہ کا حوصلہ بڑھانے کے لئے گزشتہ روز پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے جہاں پر لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔جنید صفدر غیرملکی پرواز کیو آر 628 سے لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔خیال رہے کہ جنید صفدر آج اڈیالہ جیل میں اپنے نانا نواز شریف ، والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد جنید صفدر مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہوں گے۔(ف،م)