نوازشریف اور مریم نواز آج اپنی بیرکوں میں کیا کرتے رہے، سیکیورٹی کیوں بڑھا دی گئی ؟ جیل سے حیران کن خبر آگئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ڈبل روٹی، جام، چائے اور جوس کے ساتھ ناشتہ کیا، سابق وزیر اعظم نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں، بیرکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، انہیں جیل کے اندر ضرورت

کی چیزیں فراہم کرنے کے لئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں نواز شریف ، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف،، صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں دوسرا روز شروع ہوچکا ہے۔ شریف خاندان کے چند افراد نےنوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔پھر اپنی صاحبزادی کے ہمراہ ڈبل روٹی، جام، چائے اور جوس کے ساتھ ناشتہ کیا۔۔نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ دونوں کو قیدی یونیفارم فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی مجرموں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف،، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔ سابق وزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا فراہم کریں

یہ خبر پڑھیں : لاہور : ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کا اے ایس پی پولیس پر تشدد ، کل ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ درجنوں سیکورٹی گارڈ چند منٹوں میں اکٹھے ہو گئے اورچار تھانوں کی پولیس بھی ایک شخص کو گرفتار نہ کر سکی
گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نوازنے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اپنی سزا میں سے پہلی دو راتیں جیل میں گزار دی ہیں جبکہ گزشتہ رات شریف خاندان نے بھی دونوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تاہم آج نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی وردی بھی دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور کیپٹن صفدر کو بی کلاس دیدی گئی ہے جبکہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں خواتین کی بیرک میں کمرہ الاٹ کر دیا گیاہے ، نوازشریف کو دو مشتقی جبکہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کو ایک ایک مشقتی دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ مریم نواز اور نوازشریف کو آج صبح قیدیوں کی وردی بھی فراہم کر دی گئی ہے اور انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا گیاہے ۔ نواز شریف کو قیدی نمبر 3421 الاٹ کیا گیا ہے اور مریم نواز شریف کو قیدی نمبر 3422 الاٹ دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں رکھا گیا ہے۔(ف،م)