عمران خان نے ہمیں ختم ؐ نبوت کے قانون کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروا دی اس لیے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ اسکی حمایت کریں ۔۔۔۔۔۔ نامور عالم دین نے مذہبی رہنماؤں سمیت پوری قوم سے اپیل کر دی

ڈاہرا نوالہ (ویب ڈیسک )انجمن مہریہ نصیر ویلفئیر رجسٹرڈگولڑہ شریف کے ڈویثرنل ڈائریکٹر پیر محمد خان نوری نے ڈاہرا نوالہ میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 242 چوہدری محمد عبداللہ وینس نے پریس کانفرینس میں کہا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیار رکھ دی ہے

ختم نبوت قانون کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی پر گولڑہ شریف نے ہمیں عمران خان کی بھر پور حمایت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک نثار نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا اور وٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔حویلی لکھا ملک نثار احمد نول کی برادری اور دوستوں کے ہمراہ میاں منظور احمد وٹو کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک نثار احمد نول نے ن لیگ کو خیر آباد کہتے ہوئے سینکڑو ں دوستوں اور برادری کے ہمراہ میان منظور احمد وٹو آزاد امیدوار قومی اسلی ل اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو کی سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے ملک نثار احمد وٹو کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اس حلقہ کا ایک ایک گاؤں اور شہر گواہ ہے کہ ہم نے سکولز ،کالجز بنوائے دور دراز کے علاقوں کو بجلی وسڑکات کے علاوہ بنیادی سہولیات فراہم کیں ۔ہزاروں افراد کو مختلف محکموں میں ملازمتیں دلوانے کے علاوہ ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی اس بار عوام کے پیار نے الیکشن سے پہلے ھہ ہماری کامیابی کا رزلٹ دے دیا ہے صرف سرکاری سطح پر اعلان ہونا باقی ہے۔(ز،ط)