You are here
Home > پا کستا ن > اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو 25 جولائی کو ہم کیا کرینگے ۔۔۔۔ شہباز شریف نے انتہائی تشویشناک اعلان کر دیا

اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو 25 جولائی کو ہم کیا کرینگے ۔۔۔۔ شہباز شریف نے انتہائی تشویشناک اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام” کل تک” میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ

الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بن چکا ہے لیکن (ن) لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جب کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم الیکشن پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو نواز شریف آرہےہیں، نوازشریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے لئے آرہے ہیں، وہ اپنے لئے نہیں قوم کے لئے واپس آرہے ہیں جب کہ ہم احتجاج نہیں اپنے قائد کا استقبال کرنے جارہے ہیں، ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور میں خود لاکھوں عوام کے ساتھ استقبال کے لیے جاؤں گا، گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں، پہلے بھی ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل جوہر ٹاؤن میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جج نے صاف لکھا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی جب کہ کبھی کسی نے اتنا ناانصافی پر مشتمل فیصلہ نہیں سنا، نیب کے اندر اربوں کھربوں کے کیسز ہیں جن پر گرد جم چکی ہے، 13 جولائی کو عوام ایئرپورٹ پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے خودکش حملےسے متعلق شہبا شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور بہت بڑا واقعہ ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں بلور خاندان کے ساتھ ہیں، اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔(ش۔ز۔م)


Top