انتخابات 2018 کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا، بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت چاروں آئی جیز بھی شریک تھے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کی جانب سے کمیشن کو انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نےبتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے اور 20 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جو صوبائی حکومت لگائے گی جب کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی، پاک فوج تمام پرنٹنگ پریسوں کو 27 جون سے 25 جولائی تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرےگی، سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے الیکشن کمیشن ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرے گا وہ اس کےپابند ہوں گے جب کہ سیکیورٹی کے حوالے سے نیکٹا کو بھی آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ کے دوران صوبائی حکومتیں سیکیورٹی دیں گی اور سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی صوبائی حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے اس حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو باروا کرایا گیا ہےکہ اس پر عملدرآباد بھی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اب تک کیے گئے انتظات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔(ف،م)