You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: علامہ اقبال کے پوتے وکیل اقبال نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا، کس پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے؟ خبر آگئی

بریکنگ نیوز: علامہ اقبال کے پوتے وکیل اقبال نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا، کس پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے؟ خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور علامہ اقبال کے پوتے وکیل اقبال نے بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ آر او کی جانب سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، جبکہ ولید اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی قیادت ٹکٹ جاری نہیں کرتی تو اپنا کاغذات واپس لے لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ تعالیٰ نے میرے پیارے لاڈلے محبوب لجپال کامِل مُرشِد حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام کو یہ حکم دِیا کہ وہ بنی اسرائیل کو یہاں سے نکال دیں۔تو میرے پیارے لاڈلے محبوب۔۔۔۔۔ پڑھیئے اسلامی واقعہ

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے تقسم کیے جانے والے ٹکٹوں کے معاملے پر کھڑا ہونے والا تنازعہ اب تک حل نہیں ہو پایا ہے۔ٹکٹیں نہ ملنے پر تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی کیخلاف بغاوت کر چکے ہیں۔ جبکہ کئی رہنماوں پارٹی قیادت کے فیصلے کیخلاف شدید تنقید اور احتجاج کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کئی دیرینہ رہنماوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ جبکہ اب لاہور کے حلقہ این اے 133 کے آر او کی جانب سے ولید اقبال کے کاغذات نامزدگی کو منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ولید اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے گزارش ہے کہ این اے 133 لاہور سے پارٹی ٹکٹ انہیں دیا جائے۔ وہ بھرپور کوشش کرکے یہ نشست جیتنیں گے اور حلقے کی عوام کی خدمت بھی کریں گے۔ ولید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اگر پارٹی چئیرمین انہیں این اے 133 کا ٹکٹ نہیں دیتے،

یہ بھی پڑھیں:حضرت جنید بغدادیؒ کے پاس کسی نے ایک پرندہ بطور تحفہ بھیجا‘ آپ نے اسے قبول فرما کر پنجرے میں بند کردیا اور کچھ مدت اپنے پاس رکھ کر ایک دن اسے آزاد کردیا۔ کسی نے پوچھا:’’حضرت آپ نے اسے آزاد کیوں کردیا؟‘‘ آپؒ نے فرمایا:’’مجھ سے اس پرندے نے بڑی منت سے کہا تھا اے جنید! پڑھئیے ایک اسلامی واقعہ

تو اس صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور پارٹی سے وفاداری پھر بھی نبھائیں گے۔واضح رہے کہ ولید اقبال نے 2013 کے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے انتخاب لڑا تھا۔ ولید اقبال نے این اے 124 سے ن لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر کیخلاف الیکشن لڑ کر 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ولید اقبال کا کہنا ہے کہ اب اگر دوبارہ انہیں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملتا ہے تو وہ پھر سے ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کرکے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔(م،ش)

یہ بھی پڑھیں:E ’’ لوٹا کریسی ‘‘ پاکستان کا وہ حلقہ جہاں پر ہر سیاستدان نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کی۔۔۔۔۔۔ اس حلقے کی پاکستانی سیاست میں کیا اہمیت ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے


Top