Categories
پا کستا ن

بچے کم پیدا کریں!صدر علوی آبادی کے اضافے پر پریشان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافے سے ملکی وسائل پر دباؤ بڑھ رہاہے ، آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بین الاقوامی پارٹنرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہیلتھ ورکرز اور علمائے کرام شرح آبادی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریں

صدر کا مزید کہنا تھا ،ذرائع ابلاغ تولیدی صحت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلہ کو اجاگر کرے، حکومت عورتوں کو صحت کی بہترین سہولیات، انہیں قرضہ اور تعلیم کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ایوان صدر میں بہبود آبادی اور فیملی پلاننگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نےکہا کہ آبادی کی شرح میں کمی لانے کے لئے لوگوں کے ساتھ رابطے کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی اس جانب اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے بین الاقوامی پارٹنرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،حکومتی منصوبوں اور کوششوں کا بنیادی مقصد عورتوں اور بچوں کی صحت سے تعلق رکھتی ہے، ہر خاندان کو یہ بتانا ضروری ہے کہ بہبود آبادی کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ ایک پورا خاندان صحت مند خاندان کے طور پر ہو، علمائے کرام بہبود آبادی کو اپنے خطبات جمعہ میں شامل کریں