Categories
پا کستا ن

مریم نواز کو بچانے امریکا سفارتکار ایکٹو،سینئیر صحافی کا ابتک کا سب سے بڑا دعویٰ

لاہور (ویب ڈیسک)سینئیر صحافی ہارون الرشید نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھی مریم نواز کی حمایت میں سامنے آگیا،اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں عمران خان کو ہٹا دیا،انہوں نے آرمی چیف سے کہا کہ آپ جس کو لائیں ہیں ان کو بھیج دیں اور مریم نواز کو سپورٹ کرے
جس کے بدلے ہم بھی اپ کو ویسے سپورٹ کرے جس طرھ آپ کی ایکسٹینشن کے وقت کیا تھا

ہارون الرشید نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تیاری کی جا رہی ہے،اپوزیشن جانتی ہیں ان کو ہٹانا آسان ہے،ان کو ہٹا دیا گیا تو حکومت پر مزید پریشر پڑے گا، انہوں نے کہا کہ بیشتر قانون دانوں کا خیال ہے کہ مریم نواز کی بریت ممکن ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیاست میں بھرپور متحرک ہو چکی ہیں۔وہ اپنے بیانات سے سیاسی مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ اکتوبر 2021ء کو امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی نظام الامور انجیلا پی ایگلر رائے ونڈ جاتی امراء گئیں جہاں مریم نواز نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔