Categories
پا کستا ن

کونسی دو جماعتیں سپریم کورٹ کے آرڈرز ماننے سے انکاری ہیں،،بڑا انکشاف

لاہور( ویب ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سپریم کورٹ کاحکم آگیا توپھر سیاست کہاں سے آگئی اور مظاہرین کہاں سے آگئے۔ ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک رپورٹ تیار ہوئی ہے جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ باقاعدہ انتظامیہ اور حکمران پارٹی سمیت دو سیاسی جماعتیں اس کام میں رکاوٹ ہیں۔

پروگرام دی لاسٹ آور سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے تھا کہ جان بوجھ کر تشدد کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ،جس سے پولیس اور عوام کا آمنا سامنا ہوگا اور کسی نہ کسی کی جان چلی جائے گی ۔واضح رہے کہ کراچی میں دو روز قبل نسلہ ٹاور کو گرانے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں کل مزید تیزی آئی تاہم نسلہ ٹاور کے مکینوں نے عمارت کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ جس کیوجہ سے رینجرز کو بھی طلب کرنا پڑھ گیا