You are here
Home > پا کستا ن > ’’ اس شخص کا (ن)لیگ سے کوئی تعلق نہیں‘‘ شہباز شریف کا بڑا اعلان، اظہار لاتعلقی کر دیا

’’ اس شخص کا (ن)لیگ سے کوئی تعلق نہیں‘‘ شہباز شریف کا بڑا اعلان، اظہار لاتعلقی کر دیا

 

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جلسوں میں اداروں کے خلاف نعروں کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ظالم حکومت سے نجات ضروری ہے۔جلسوں میں اداروں کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے برعکس ہے۔فیصل آباد میں جلسے میں نعرے لگانے والے کا تعلق ن لیگ سے نہیں۔شہباز

 

 

شریف نے کہا کہ خطے پر سرد جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور افغانستان میں امن ہو گا تو اس کا فائدہ پاکستان سمیت پورے خطے کو ہو گا ، پاکستان کے دفاع پر ہم آنچ تک نہیں آنے دیں گے اور قوم کی دعا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔ اپنے ایک بیان میں حکومت کو معاشی تباہی اور مہنگائی کے ذریعے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک بار پھر میری بات سچ ثابت ہوئی کہ یہ حکومت عوام اور آئی ایم ایف دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور جھوٹ بول رہی ہے ، اگر آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے نہیں ہوئیں، مذاکرات آگے نہیں بڑھے تو پھر قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے؟ حکومت عوام اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی شرائط کیوں چھپا رہی ہے ؟ شرائط نہیں مانیں تو پھر مہنگائی کیوں؟ مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور آئی ایم ایف کی سلامتی وقومی اداروں کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق شرائط خطرے کی گھنٹی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ کون سے اچھے دن آئے ہیں کہ ہر روز چائے، چینی، آٹے، انڈے، دودھ، دہی، گھی، چاول، سبزیوں اور دوائی کی قیمت بڑھتی ہی جا رہی ہے؟ معاشی تباہی کی جلتی آگ پر مہنگائی تیل کا کام کررہی ہے، حکمرانوں کا ہر دن قومی سلامتی کے لئے خطرات اور خدشات بڑھا رہا ہے، موجودہ حکومت کی ناکامی پاکستان کے وجود اور مفادات کے لئے زہر قاتل بن چکی ہے ، حکومت سے نجات حاصل نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ، اس لیے موجودہ پوری حکومت کو مکمل چھٹی دینے کی ضرورت ہے ، مسائل کی دلدل سے ملک کو نکالنے کے لئے سنجیدہ، قابل اور دیانت دار ٹیم کی ضرورت ہے، ثابت ہوچکا ہے کہ ملک اور قوم کے مسائل کو یہ حکومت حل نہیں کرسکتی۔


Top