You are here
Home > پا کستا ن > دنیا عمران خان کی مرید بن جائے کیونکہ ۔۔۔۔۔ صدر مملکت عارف علوی کا عالمی لیڈروں کو حیران کن مشورہ

دنیا عمران خان کی مرید بن جائے کیونکہ ۔۔۔۔۔ صدر مملکت عارف علوی کا عالمی لیڈروں کو حیران کن مشورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے‘ گزشتہ تین سالوں میں ہمارے ملک اور قوم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ عالمی وبا کے باوجود حکومت کی موثر پالیسیوں اور حکمت عملی کے باعث

پاکستان کی معیشت مستحکم رہی‘ تر سیلات‘برآمدات ، اسٹاک ایکس چینج میں نمایاں بہتری سمیت مثبت اقتصادی اشاریے حکومتی معاشی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ حکومت کی کارکردگی اور کامیابی کو شورشرابے سے نہیں روکا جاسکتا ‘ اپوزیشن میری بات سنے تواسے بھی عقل آئے ‘ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا فاشسٹ نظریہ سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ نبھائے‘ بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑیں پیدا کرنے میں ناکام ہوگا‘

دنیا کو وہ بات لاکھوں انسانی جانیں اور اربوں ڈالر خرچ کرکے سمجھ آئی جو وزیراعظم عمران خان 20 سال سے کہہ رہے تھے‘ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے‘پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں لہٰذا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو سیاسی فٹبال نہ بنایاجائے‘پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے سب سے پہلے ہمیں فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت ہے

کیونکہ یہ معاشرے میں انتشار پھیلانے کا باعث بن سکتی ہیں‘افغانستان میں پچھلے دنوں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے‘ اب دنیا کو چاہئے کہ وہ اس وقت افغان عوام کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑے اور ان کی مدد کرے تاکہ انسانی بحران پیدا نہ ہو۔ بدامنی کے خلاف لڑائی میں پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ،دنیا کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے بدامنی کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا۔


Top