You are here
Home > پا کستا ن > ’’ آپ ہمارے بھی ’ سفیر‘ بن جائیں ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان سے کس ریاست کے سربراہ نے اپیل کر دی؟

’’ آپ ہمارے بھی ’ سفیر‘ بن جائیں ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان سے کس ریاست کے سربراہ نے اپیل کر دی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ جونا گڑھ کے بھی سفیر بن جائیں۔

ایک بیان میں نواب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان دنیا کو بھارت کے جونا گڑھ پر قبضے کے بارے میں آگاہ کرے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے وقت ریاست جونا گڑھ کا حکمران مسلمان تھا اور نواب آف جونا گڑھ نواب مہابت خان جی نے گورنر جنرل پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح سے الحاق کیا تھا۔


Top