You are here
Home > پا کستا ن > مجھے اس بات پر عمران حکومت پر بہت افسوس رہے گا ۔۔۔۔ ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خصوصی پیغام

مجھے اس بات پر عمران حکومت پر بہت افسوس رہے گا ۔۔۔۔ ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہسپتال میں زیرعلاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ”مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ

وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت نہیں کیا۔“محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ ”جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔“

واضح رہے کہ 85سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو وبائی مرض لاحق ہونے پر 26اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں روالپنڈی کے ملٹری ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ کچھ وقت وینٹی لیٹر پر بھی رہے۔ تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں اور انہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔


Top