You are here
Home > پا کستا ن > شہباز شریف کی (ن)لیگ سے علیحدگی کی افواہیں! نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

شہباز شریف کی (ن)لیگ سے علیحدگی کی افواہیں! نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟

لندن (ویب ڈیسک)پار ٹی قائد نواز شریف کی جانب سے 24 گھنٹے موثر اور متحرک رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ن لیگ سیکریٹریٹ لندن سے جمعہ کو جنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ شہبازشریف کی اپنے بھائی نواز شریف سے غیر متزلز وابستگی ہے اور ماضی میں بھی حکمرانوں کی خواہش رہی ہے کہ شریف خاندان میں دراڑ ڈالی جائے مگر کامیاب نہیں ہوئے۔

ابھی بھی شریف خاندان متحد اور متفق ہے اور رہے گا۔ناصر بٹ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ناراضی کی خبر پڑھنے کے بعد نواز شریف نے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے اس بات پر زور دیا کہ وہ میڈیا سے 24 گھنٹے رابطے کا انتظام موثر بنائیں تاکہ کوئی خبر ن لیگ کے موقف کے بغیر شائع نہ ہو۔


Top