You are here
Home > پا کستا ن > آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے قبل ہی عمران خان کے لیے بُری خبر! بیرسٹر سلطان محمود کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان پیدا ہوگیا

آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے قبل ہی عمران خان کے لیے بُری خبر! بیرسٹر سلطان محمود کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا امکان پیدا ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ خواجہ فاروق کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنا دیا گیا ہے۔اس وقت مسئلہ بنا ہوا کہ بیرسٹر سلطان کسی صورت صدر بننے پر تیار نہیں۔

ان کا گروپ چاہتا ہے کہ اگر برسٹر سلطان وزیراعظم نہیں بنتے تو تنویر الیاس بھی بھی نہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں بیرسٹر سلطان نے یہاں تک کہا گنتی کرا لیں کشمیر کے ایم ایل ایز کس کے کے ساتھ ہیں۔

اگر بیرسٹر سلطان کو وزیراعظم نہیں بناتے تو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک بڑا دھڑا کچھ عرصے بعد الگ ہو جائے تو پی پی ن لیگ کے ساتھ مل کر معاملہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ہوسکتا ہے خواجہ فاروق کا قرعہ نکل آئے۔جبکہ اس حوالے سے صحافی سہیل اقبال بھٹی کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال پیپلز پارٹی اور ن لیگ اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کمعاملہ طور پکڑنے کی ایک وجہ تنویر الیاس کی یہاں پر ورکنگ ہے۔الیکشن سے پہلے ان کی نظریں اس عہدے پر تھیں۔ایم ایل ایز سے رابطہ تھا،تنویر الیاس کی ورکنگ نے عمران خان کو فیصلہ لینے میں مشکل سے دوچار کیا۔


Top