You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف پر عمران خان کا فون ہیک کرنے کا الزام! (ن)لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان

نواز شریف پر عمران خان کا فون ہیک کرنے کا الزام! (ن)لیگ بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فون ہیک ہونے کی کوشش کا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف کا عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ملک میں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کیے جائیں، فیض صاحب اور حبیب جالب جب زندہ تھے تو غدار تھے آج سب ان کے شعر پڑھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چند دن پہلے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں مجھے بھی فالو کرتی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف ہم سے زیادہ محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے، نواز شریف کا عمران خان کا فون ہیک کرنے کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


Top