You are here
Home > پا کستا ن > عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے بڑی پیشگوئی کر دی

عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔عیدالضحیٰ بھی 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

اس دوران کہیں کہیں پرشدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ پیرسے جمعرات کے دوران بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، نصیرآباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ڑوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پیر سے بدھ کے دوران شدید بارشوں کے باعث شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی،سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔شدید بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائینڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ آندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا خدشہ ہے۔

دریاوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارش کے باعث مواصلات اور ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Top