You are here
Home > پا کستا ن > بڑی خبر! سابق وزیر اعلیٰ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

بڑی خبر! سابق وزیر اعلیٰ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزیر اعظم عمران خان سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا، اب سندھ میں پی ٹی آئی کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو سندھ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور توجہ دیں۔

وزیراعظم نے ارباب غلام رحیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کے آنے سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچے گا۔


Top