You are here
Home > پا کستا ن > شاہد خاقان عباسی کی سپیکر سے نازیبا الفاظ میں گفتگو! معاملہ لیگی رہنماء کے قومی اسمبلی میں داخلے میں پابندی کی جانب چل نکلا

شاہد خاقان عباسی کی سپیکر سے نازیبا الفاظ میں گفتگو! معاملہ لیگی رہنماء کے قومی اسمبلی میں داخلے میں پابندی کی جانب چل نکلا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی سپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں، حرکت غیر اخلاتی اور غیر جمہوری تھی، واقعے سے دل آزاری ہوئی، سپیکر کو دھمکی دینے سے ادارے کی تضحیک ہوئی۔سابق وزیراعظم کے ایوان داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے سپیکر کو جوتا مارنے کی بات کی، کل سے پوٹھوہار کے لوگوں کے تشخص پر سوشل میڈیا پر بات کی جا رہی ہے، پوٹھوہار اور کوہسار میں تہذیب میں رہ کر ہم اختلاف رائے کرتے ہیں، 492 جگہوں پر ہم نے الیکشن لڑا مگر تو تکرار ہوئی نہ ایک بھی گملہ ٹوٹا، میں قوم، سپیکر اور پارلیمان سے پوٹھوہارکی طرف سے معذرت چاہتا ہوں۔

صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ مجھے کوئی ایک گالی دے گا تو اسے 10 گالیاں دوں گا، شاہد خاقان عباسی سڑکوں پر لوگوں کے پیچھے لاتیں مارنے کیلئے بھاگتے ہیں، ایسے لوگ پارلیمان میں بیٹھیں گے تو عدم برداشت کا کلچر فروغ پائے گا، ہم مذاکرات، دلیل اور بات چیت سے ایک دوسرے کا موقف سمجھیں


Top