You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کو ڈی پورٹ کریں! حکومت کا برطانیہ سے رابطہ، کیا جواب ملا؟

نواز شریف کو ڈی پورٹ کریں! حکومت کا برطانیہ سے رابطہ، کیا جواب ملا؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہماری برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انکے سامنے یہ مطالبہ رکھا گیا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ برٹش ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈی پورٹ کریں، برٹش کمشنر سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق بات کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس لیے پاکستان کو ریڈ لسٹ کیا کیونکہ پاکستان سے کئی افراد لندن کا روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے رہتے ہیں، جیسے ہی کورونا وبا ختم ہوگی پاکستان کا نام نکال دیا جائے گا ، اس تو کئی ملکوں کے نام ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے جن میں انڈیا بھی شامل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی لگتا ہی نہیں کہ وزیر اعظم رہے ہیں، میری سیاسی زندگی کے سب سے ناذیبا الفاظ دیکھےمحرم، عید میلاد النبی سمیت تمام ایونٹ پر مسائل پیدا ہوتے ہیں،کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں،کوشش بہت کی آپریشن نہ ہو سات سات گھنٹے مذاکرات کیے اب ایسی باتیں مناسب نہیں ،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو 4کروڑ روپے دیں گے
سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی.پولیس اور رینجرز نے زبردست کام کیا.


Top